تاریخ شائع کریں2024 2 December گھنٹہ 11:27
خبر کا کوڈ : 659399

ایران اور عراق کے صدور مملکت کی ٹیلیفونک گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دہشت گردی کے رجحانات کو روکنے کے لئے اسلامی ممالک کی یکجہتی پر زور دیا
ایران اور عراق کے صدور مملکت کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دہشت گردی کے رجحانات کو روکنے کے لئے اسلامی ممالک کی یکجہتی پر زور دیا۔

تقریب نیوز(تنا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

دونوں صدور مملکت نے خطے کی تازہ ترین صورت حال اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی موجودہ نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 اس دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے فورا بعد شام میں حالیہ واقعات نے خطے کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دئے ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے واقعات صیہونی حکومت کے مذموم منصوبوں کا حصہ ہیں جو اسلامی ممالک کے اندر بد امنی، تصادم اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے رجحانات کو روکنے کے لیے امت اسلامیہ کی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم نے بھی شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے موجودہ فتنے کو  صیہونی رجیم کی کارستانی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے تناظر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عالمی برادری اور خطے کے ممالک کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، بصورت دیگر عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

 السودانی نے دہشت گردی کے سدباب کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcaoonio49nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ