تاریخ شائع کریں2024 4 December گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 659705

عراقی وزیر اعظم کی ترکی کے صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

عراق اپنی اور شام کی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ عراقی وزیر اعظم
عراقی وزیر اعظم کی ترکی کے صدر  سے ٹیلی فونک بات چیت
واع نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سودانی نے ترکی کے صدر اردگان سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

 عراقی وزیر اعظم نے واضح کیا کے عراق شام میں جاری صورت حال کے تباہ کن نتائج پر خاموش تماشائی بنے کھڑا نہیں رہے گا۔

عراقی وزیر اعظمنے کہا: عراق پہلے ہی دہشت گردی اور شام کے علاقوں پر انتہا پسند تنظیموں کے کنٹرول کے نتائج سے دوچار ہے، لہذا وہ آئندہ کبھی ایسا نہیں ہونے دے گا۔

السودانی نے ترک صدر سے گفتگو کے دوران شام کی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا: عراق اپنی اور شام کی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلامی ممالک داخلی انتشار اور تقسیم کے متحمل نہیں ہیں۔ شام کے موجودہ واقعات سے صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچا ہے۔ 

عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو اس طرح نشانہ بنایا جس سے دہشت گرد گروہوں کو شام کے بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

اس ٹیلی فونک بات چیت کے دوران  فریقین نے شام کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbg9b0srhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ