حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام شہادت کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔
شیئرینگ :
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام شہادت کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ایرانی ڈاکٹر پزشکیان، چیف جسٹس محسن اژه ای اور دیگر اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے خطاب میں ایرانی معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین استاد عالی نے حضرت فاطمہ زہرا سے منقول ایک روایت بیان کرتے ہوئے معاشرے میں امام اور ولی خدا کے کردار اور امام کے دفاع کے سلسلے میں عوام کے فرائض پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق، معروف نوحہ خواں مجید بنی فاطمی نے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔