تاریخ شائع کریں2024 9 December گھنٹہ 00:29
خبر کا کوڈ : 660143

صیہونی رجیم کی شام پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

شام کے عوام کو ہی ملک کے مستقبل اور اس کے سیاسی نظام کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ایرانی صدر
ایرانی صدر نے قومی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے شامی معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فوجی تنازع اور تشدد جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔

تقریب نیوز (تنا) کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج حکومتی وفد سے ملاقات کے دوران شام کی قومی وحدت، خود مختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شام کے عوام کو ہی ملک کے مستقبل اور اس کے سیاسی نظام کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

صدر پزشکیان نے قومی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے شامی معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ فوجی تنازعہ اور تشدد کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

انہوں نے صیہونی رجیم کے شام پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک کے تمام داخلی فریقوں کو قابض رجیم کے بارے میں ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے خطے کے ممالک کو بھی صیہونی حکومت کے ناجائز اور توسیع پسندانہ عزائم کے مقابلے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے اس معاملے میں جوابی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcjxyemtuqemvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ