ملک میں پُرامن انتقال اقتدار تک امورِ مملکت عبوری وزیراعظم محمد غازی الجلالی چلائیں گے۔سربراہ حیات التحریر الشام
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق ابو محمد الجولانی نے حلب، حماۃ اور حمص کے بعد تنظیم کے جانبازوں نے دارالحکومت دمشق کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
حیات التحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے یہ اعلان بھی کیا کہ ملک میں پُرامن انتقال اقتدار تک امورِ مملکت عبوری وزیراعظم محمد غازی الجلالی چلائیں گے۔
ابو محمد الجولانی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی جماعت کے ساتھ تعاون کے لیے دستیاب ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بھی بشار الاسد حکومت کی مخالف باغی گروہ نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہوکر سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت، ریڈیو اسٹیشن، ہوائی اڈے اور وزارت دفاع کے دفاتر پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔