شام کی صورتحال سے متعلق پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان
اسلام آباد نے ہمیشہ شام کی وحدت ، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حمایت کی ہے۔دفتر خارجہ پاکستان
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا) کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اتوار کی رات شام کے حالات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد نے ہمیشہ شام کی وحدت ، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حمایت کی ہے اور اس کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں پاکستانی شہری محفوظ ہیں اور انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس بیان کے مطابق دمشق ایئر پورٹ بند ہے ۔ پاکستانی سفارت خانہ زیارت کے لئے شام جانے والے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور ایئرپورٹ کھلتے ہی ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔