تاریخ شائع کریں2024 9 December گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 660251

بشار اسد کی موت کی جھوٹی خبر/ رائٹرز پر تنقید

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے شام کے صدر بشار الاسد کے فضائی حادثے سے متعلق رائٹرز کی بے بنیاد رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ خبر رساں ادارے رائٹرز کو شامی صدر کے فضائی حادثے سے متعلق خبر کی تردید جاری کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے شام کے صدر بشار الاسد کے فضائی حادثے سے متعلق رائٹرز کی بے بنیاد رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے رائٹرز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس خبر رساں ادارے کو اپنی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی تردید جاری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ بشار اسد ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کے حادثے میں مارے گئے ہیں۔ 

زاخارووا کے سخت ردعمل کے بعد رائٹرز نے اس خبر کے بشار اسد کی موت سے متعلق پیراگراف کو حذف کر دیا۔ 

دوسری طرف ویانا میں روس کے مندوب میخائل الیانوف نے بھی تصدیق کی کہ شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو میں ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ فوری؛ بشار اسد اور ان کا خاندان ماسکو میں ہے۔ روس مشکل حالات میں اپنے دوستوں سے غداری نہیں کرتا۔ روس اور امریکہ میں یہی فرق ہے۔"
https://taghribnews.com/vdcjiyemvuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ