تاریخ شائع کریں2024 11 December گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 660470

شام میں مقدس مقامات پر حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کے حامی ممالک ہوں گے

عراقی مزاحمتی تنظیم نے واضح کیا کہ شامی فوج اپنے کمانڈ اسٹاف میں مسائل کے باوجود کئی دہائیوں سے جاری مثالی مزاحمت کا نمونہ رہی ہے
شام میں مقدس مقامات پر حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کے حامی ممالک ہوں گے
عراقی کی کتائب حزب اللہ نے شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو اس ملک کے مقدس مقامات پر کسی بھی ممکنہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

تقریب نیوز(تنا) نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی کتائب حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کی موجودہ صورت حال پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عراقی مزاحمتی تنظیم نے واضح کیا کہ شامی فوج اپنے کمانڈ اسٹاف میں مسائل کے باوجود کئی دہائیوں سے جاری مثالی مزاحمت کا نمونہ رہی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ خونخوار گروہ النصرہ فرنٹ اور داعش کی کیمروں کے سامنے انسانیت نمائی کے ذریعے اپنی درندگی اور سفاکیت کو چھپانے کی کوششیں بے سود ہیں۔

عراقی حزب اللہ نے کہا کہ شام میں مقدس مقامات پر کسی بھی ممکنہ حملے کی ذمہ داری دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے دو ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم شام کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے فریقوں کے ابھرنے کا انتظار کر رہے ہیں جن کے ساتھ مزاحمت اور مسئلہ فلسطین کی بنیاد پر مفاہمت تک پہنچ سکیں۔
https://taghribnews.com/vdccmxqex2bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ