تاریخ شائع کریں2024 11 December گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 660472

ہمارا اصل مسئلہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں

دمشق پر قابض دہشت گروہ کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے سالوں تک جنگ کی ہے جس کی وجہ سے عوام تھک چکے ہیں اور ملک کسی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے
ہمارا اصل مسئلہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں
شام پر قابض تکفیری ٹولے کے سربراہ نے صہیونی حکومت کے حملوں پر کہا ہے کہ ہمارا اصل مسئلہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں۔

تقریب نیوز(تنا) نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ دمشق پر قابض دہشت گروہ کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے کہا ہے کہ شامی عوام نے سالوں تک جنگ کی ہے جس کی وجہ سے عوام تھک چکے ہیں اور ملک کسی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت شام پر حملہ کرکے تجاوز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کا اصلی مسئلہ صہیونی حکومت نہیں بلکہ حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے عناصر ہیں۔ ان کو ختم کرنا ہی مسئلے کا راہ حل ہے۔

الجولانی نے کہا کہ شام کی جلد تعمیر نو کی جائے گی اس حوالے سے بیرونی ممالک کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریر الشام کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش بے بنیاد ہے۔ ہم جلد ملک میں استحکام لائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcef78pwjh8pei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ