اس طرح کے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بشار اسد حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے شام میں دانشوروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور وہ شام کی صورت حال سے مکمل طور پر غلط فائدہ اٹھا رہی ہے
شیئرینگ :
صحافتی ذرائع نے شام میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک خاتون دانشور کا قتل کئے جانے کی خبر دی ہے۔
ڈاکٹر زہرہ الحمصیہ نامی شام کی خاتون دانشور کو اس کے گھر میں قتل کر دیا گيا۔ یہ واقعہ کل دمشق میں پیش آیا۔
باخبر ذرائع نے شام میں اس ملک کے دانشوروں کو قتل کئے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ روز معروف کیمیا داں ڈاکٹر حمدی اسماعیل پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گيا اور وہ جاں بحق ہو گئے۔
اس طرح کے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بشار اسد حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے شام میں دانشوروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور وہ شام کی صورت حال سے مکمل طور پر غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں ہونے والی جنگ کے دوران بھی بالکل اسی طرح وہاں کے دانشور حجرات کو چن چن کر قتل کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق شام میں اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ شروع ہونے سے اس ملک کے دانشور طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔