تاریخ شائع کریں2024 19 December گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 661288

غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے

غزہ میں جنگ بندی، خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم ہے:وزیرِاعظم پاکستان
غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کا موضوع 21 ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کا واضح خاکہ ہے۔

 پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ڈی ایٹ ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی، خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم ہے اس لئے غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس کا موضوع 21 ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کا واضح خاکہ ہے، پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔

پاکستان کے وزیرِاعظم نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے فنی تربیت فراہم کی گئی ہے، پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسر کی کمیونٹیز میں سے ایک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaa6nia49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ