تاریخ شائع کریں2024 20 December گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 661353

اسرائیلی جارحیت شام کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے

یہ بین الاقوامی ادارہ شام میں "جامع، قابل اعتماد اور پرامن" سیاسی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امداد حاصل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے
اسرائیلی جارحیت شام کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں صیہونی دہشتگردوں کے اقدامات کو اس ملک کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کا سلسلہ فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی شام پر فضائی جارحیت اس ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اس جارحیت کو فورا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے قومی اتحاد اور اس کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کو مکمل طور سے دوبارہ لوٹانے کی ضرورت ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بفر زون میں کسی بھی طرح کی فوج نہیں ہونی چاہیئے، ساتھ ہی انہوں نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے ساتھ انیس سو چوہتر کے تخفیف اسلحے کے معاہدے کی شقوں کو برقرار رکھے جو پوری طرح برقرار رہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی ادارہ شام میں "جامع، قابل اعتماد اور پرامن" سیاسی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امداد حاصل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

گوتریس نے اسی طرح میکسیکو کی وکیل کارلا کوئنٹانا کو بھی شام میں لاپتہ افراد کے آزاد ادارے کی سربراہ کے طور پر متعارف کرایا اور کہا کہ نئی ٹیم کو شام میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھانے کی اجازت دی جائے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdkf09syt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ