تاریخ شائع کریں2024 20 December گھنٹہ 17:20
خبر کا کوڈ : 661355

صہیونی حکومت سے طویل جنگ کے لئے تیار ہیں

صہیونی حکومت سے طویل جنگ کے لئے تیار ہیں
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

یمن پر صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد یمنی فوج نے طویل عرصے تک اسرائیل کے ساتھ جنگ کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج طویل جنگ کے لیے مکمل تیار ہے۔ یمنی فوج نے صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملے میں کامیابی سے اپنا ہدف نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور اس علاقے پر اسرائیلی حملوں کے رکنے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

در این اثناء یمنی ذرائع نے جمعہ کی صبح یمن کے شمال اور مغرب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

صنعاء اور الحدیدہ صوبوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب یمن کی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcftydvtw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ