جبالیا: صہیونی فوج کا حملہ معصوم بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید
صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران مجموعی طور پر 31 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں
شیئرینگ :
جبالیا میں صہیونی فوج نے رہائشی گھر پر حملہ کرکے معصوم بچوں سمیت 12 بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے جنگی جرائم جاری ہیں۔
تازہ ترین واقعے میں صہیونی فوج نے جبالیا کیمپ میں ایک رہائشی گھر پر حملہ کیا۔ فضائی حملے میں رہائشی گھر تباہ ہوا جس کے نتیجے گھر میں موجود 12 افراد شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
دراین اثناء فلسطینی طبی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران مجموعی طور پر 31 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...