صہیونی وزیر جنگ نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
یسرائیل کاتس نے پیر کی رات ایک تقریر کے دوران پہلی بار کھل کر اس بات کا اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت نے حماس کےسابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا
شیئرینگ :
صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے پیر کی رات ایک تقریر کے دوران پہلی بار کھل کر اس بات کا اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت نے حماس کےسابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا۔
کچھ عرصہ قبل صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی پہلی بار اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی ذمےداری قبول کی تھی۔ بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم نے حسن نصراللہ، محمد ضیف اور اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی استقامتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران آئے ہوئے تھے۔