تاریخ شائع کریں2024 24 December گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 661849

ایران اور روس کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا
ایران اور روس کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مزید توسیع پر زور دیا۔

روسی نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایران کا دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رضا عارف نے ایران اور روس کے تعلقات میں موجود مواقع کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تعلقات کا فروغ نہ صرف ہمارے دو ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تعلقات سے ہٹ کر ایران اور روس یوریشین یونین، برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے فورمز پر بھی تعاون کرتے ہیں جس سے شراکت داری کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

اس دوران روسی وفد نے ایران کے جغرافیائی محل وقوع اور وسائل کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ماسکو کے عزم کا اعادہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdof09nyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ