تاریخ شائع کریں2024 24 December گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 661858

فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا بھر میں مظاہرے

اٹلی، ناروے، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور ترکیہ کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔
فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا بھر میں مظاہرے
فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اٹلی کے شہر میلان میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینیوں خاص طور پر غزہ کے باشندوں سے یکجہتی کا اظہار کیا-

اطالوی مظاہرین نے نہتے اور مظلوم فلسطینی شہریوں پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کی- مظاہرین نے اسی طرح غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ناروے کے شہر کرسچن سینڈ میں بھی فلسطین کے حامی کارکنوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے فلسطینی بچوں کا قتل عام کئے جانے کی مذمت کی۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے عوام نے بھی فلسطینی پرچم ہاتھوں میں لے کر فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا اور غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کے حامیوں نے سویڈن کے شہر اوپسالا میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی بچوں کے قتل عام والے واقعے کی یاد میں ایک مظاہرہ کیا۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی فلسطین کے حامیوں نے ایک مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجنے اور غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے عوام نے بھی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں بھی فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کے شرکاء نے عالمی برادری سے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مراکش کے دارالحکومت رباط کے عوام نے بھی صیہونیوں کی مجرمانہ نسل کشی کے خلاف غزہ کے عوام کی استقامت کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcdkf09jyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ