تاریخ شائع کریں2024 25 December گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 661945

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ

فوری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے میں فضا پرندوں کے ایک غول سے ٹکرایا تھا
قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ
قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تقریب نیوز: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے جن میں سے 14 مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دیگر مسافروں کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔ اسپتال پہنچائے گئے مسافروں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے میں فضا پرندوں کے ایک غول سے ٹکرایا تھا۔

قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں۔

حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے۔
https://taghribnews.com/vdcay6nim49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ