تاریخ شائع کریں2024 25 December گھنٹہ 13:22
خبر کا کوڈ : 661946

اسرائیل کی مسلسل دراندازی ناقابل قبول ہے

اجلاس میں لبنان کے آرمی چیف عماد جوزف، نگران کمیٹی کے سربراہ امریکی جنرل "جیسپر جیفرز"، فرانسیسی جنرل گیلوم بونچمپ، جنوبی لبنان میں UNIFIL کے کمانڈر جنرل ایرالدو لاتارو  موجود تھے
اسرائیل کی مسلسل دراندازی ناقابل قبول ہے
لبنانی وزیر اعظم نے لبنان جنگ بندی معاہدے کی نگران کمیٹی کے اجلاس میں صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خاتمے پر زور دیا۔

تقریب نیوز: لبنانی اخبار النشرہ کے مطابق بیروت میں لبنان جنگ بندی معاہدے کی نگران کمیٹی کا اجلاس ملک کے وزیر اعظم "نجیب میقاتی" کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں لبنان کے آرمی چیف عماد جوزف، نگران کمیٹی کے سربراہ امریکی جنرل "جیسپر جیفرز"، فرانسیسی جنرل گیلوم بونچمپ، جنوبی لبنان میں UNIFIL کے کمانڈر جنرل ایرالدو لاتارو  موجود تھے۔

اس دوران لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی بند کرے اور سرحدوں کے اندر در اندازی سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔

میقاتی نے مزید کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا پابند ہے لیکن "اسرائیل" اس کی مسلسل خلاف ورزی کر ریا ہے اور یہ مسئلہ ناقابل قبول ہے۔

میقاتی نے زور دے کر کہا کہ ہم نگران کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، جن میں سب سے اہم مقبوضہ علاقوں سے انخلاء اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا خاتمہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcba8b00rhb09p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ