تاریخ شائع کریں2025 14 March گھنٹہ 18:03
خبر کا کوڈ : 670687

عراق کا منظرنامہ شام میں دہرایا جا سکتا ہے

قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے شام میں الجولانی رژیم کے کارندوں کی طرف سے شامی شہریوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے۔ 
عراق کا منظرنامہ شام میں دہرایا جا سکتا ہے
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے الجولانی رژیم کے ہاتھوں علویوں کے قتل عام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے شام میں الجولانی رژیم کے کارندوں کی طرف سے شامی شہریوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے۔ 

سلامتی کونسل میں روسی نمائندے واسیلی نبنزیا نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر علویوں کے قتل عام کو 1994 میں روانڈا میں ہونے والی نسل کشی سے تشبیہ دی۔ لاذقیہ اور شام کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ ہفتے علوی اقلیت سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

تازہ پرتشدد واقعات کا آغاز 6 مارچ کو اس وقت ہوا جب الجولانی رژیم کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ ان گروہوں سے منسوب کیا گیا ہے جو سابق صدر بشار الاسد کے وفادار سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے ردعمل میں الجولانی رژیم سے منسلک گروہوں نے متعدد صوبوں میں علویوں کو وسیع پیمانے پر قتل عام کیا۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ کی روسی امور کی ماہر آنا بورشفسکایا کا کہنا ہے کہ روس چاہتا ہے کہ اسے امریکہ کے برابر ایک بڑی طاقت کے طور پر دیکھا جائے اور وہ عالمی بحرانوں کے حل میں شریک ہو۔ 

روسی نمائندے نے شام میں ہیئت تحریر الشام کی جانب سے سرکاری فوج کی تحلیل اور بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کی برطرفی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عراق کا منظرنامہ شام میں دہرایا جا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjz095yt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ