تاریخ شائع کریں2025 15 March گھنٹہ 23:21
خبر کا کوڈ : 670814

ایران کا جوہری پروگرام نسبتاً قابو میں ہے

ایران کا معاملہ مستقل طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایران ایک انتہائی وسیع جوہری پروگرام چلا رہا ہے اور یورینیم کو تقریبا فوجی استعمال کے لیے موزوں سطح تک افزودہ کررہا ہے۔
ایران کا جوہری پروگرام نسبتاً قابو میں ہے
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام نسبتاً قابو میں ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی صورتحال نسبتاً قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا معاملہ مستقل طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایران ایک انتہائی وسیع جوہری پروگرام چلا رہا ہے اور یورینیم کو تقریبا فوجی استعمال کے لیے موزوں سطح تک افزودہ کررہا ہے۔

رافائل گروسی نے ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے سے متعلق اپنے ادارے کی تقریباً 15 رپورٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے بعض مواقع پر بین الاقوامی معاہدوں پر مکمل عمل نہ کرنے کی وجہ سے شدید کشیدگیاں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں جاری شدید عدم استحکام کے اس دور میں، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا مذاکراتی کردار انتہائی اہم ہے۔ ایران میں صورتحال نسبتا قابو میں ہے۔

ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے ایک بیان میں گروسی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گروسی نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سیاسی نوعیت کے بیانات دیے ہیں۔ ایجنسی کو چاہیے کہ وہ اپنے طرز عمل اور بیانات کو قوانین کے مطابق صرف تکنیکی دائرہ کار میں رکھے اور سیاسی تبصروں سے گریز کرے۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdvjw6deca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ