تاریخ شائع کریں2025 15 March گھنٹہ 23:42
خبر کا کوڈ : 670819

بین الاقوامی فورسز غزہ اور مغربی کنارے میں تعینات کی جائیں گی

عبدالعاطی نے وضاحت کی کہ اس اقدام پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے جلد ہی مشاورت کا آغاز کیا جائے گا۔
بین الاقوامی فورسز غزہ اور مغربی کنارے میں تعینات کی جائیں گی
مصر نے غزہ اور غرب اردن کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

مصر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فورسز غزہ اور مغربی کنارے میں تعینات کی جائیں گی۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے غزہ اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے اور عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجی گئی درخواست کے جواب میں کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعیناتی صرف غزہ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مغربی کنارے میں بھی کی جائے گی۔ ان فورسز کی ایک اہم ذمہ داری فلسطینی عوام کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔

عبدالعاطی نے وضاحت کی کہ اس اقدام پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے جلد ہی مشاورت کا آغاز کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdca6wnio49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ