تاریخ شائع کریں2025 16 March گھنٹہ 21:08
خبر کا کوڈ : 670934

ایران دنیا میں ایک تسلیم شدہ اور معتبر فوجی طاقت

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ایران دنیا میں ایک تسلیم شدہ اور معتبر فوجی طاقت
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو کوئی عملی خطرہ لاحق ہوگیا تو اس کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

جنرل حسین سلامی نے زور دیا کہ ایران شفافیت کے ساتھ کام کرتا ہے اور اپنے فوجی اقدامات یا حمایت کی کھل کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ سمیت علاقائی مزاحمتی گروہوں کی پالیسیوں کی براہ راست کنٹرول نہیں کرتا۔ ہم وہ قوم نہیں جو خفیہ طریقے سے کام کرے۔ ہم دنیا میں ایک تسلیم شدہ اور معتبر فوجی طاقت ہیں۔ اگر ہم کہیں حملہ کرتے ہیں یا کسی کی حمایت کرتے ہیں، تو ہم اس کا واضح طور پر اعلان کرتے ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق آپریشن جیسی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور کسی بھی آپریشن کا انکار نہیں کرے گا۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی عملی خطرے کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcipuaq5t1ay32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ