تاریخ شائع کریں2025 16 March گھنٹہ 21:18
خبر کا کوڈ : 670938

یمنی، استکبار اور صیہونیت کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں

عالمی کونسل برائے اسلامی بیداری کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک پیغام میں یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے
یمنی، استکبار اور صیہونیت کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں
عالمی کونسل برائے اسلامی بیداری کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک پیغام میں یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

عالمی کونسل برائے اسلامی بیداری کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک پیغام میں یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یمنی، استکبار اور صیہونیت کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں اور جارحوں کو ماضی کی طرح شکست ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ یمن کے بے گناہ عوام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں سے ایک بار پھر واشنگٹن کی سفاکیت دنیا پر واضح ہوگئی ہے۔

 ولایتی نے مزید کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت خطے کے عوام  اور مزاحمتی محور کے خلاف امریکہ اور صیہونی رژیم کی پے درپے شکست کی علامت ہے۔ 

 انہوں نے دنیا کی تمام مسلم اقوام اور آزادی کے متلاشی لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور برطانیہ کے اس صریح جبر اور تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ 

اعلی ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یمن کے بہادر عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ فتح ان کی ہے اور مستقبل مزاحمتی اور مظلوم عوام کا ہے، جب کہ جارح قوتوں کو شکست اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcc1xqe42bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ