تاریخ شائع کریں2025 17 March گھنٹہ 01:36
خبر کا کوڈ : 670958

بلوچستان میں پھر دہشتگردی/ معروف عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ

مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بلوچستان میں پھر دہشتگردی/ معروف عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ
بلوچستان میں نا امنی اور دہشتگردی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور آج صوبہ کے دارالحکومت کوئٹہ میں معروف عالم دین کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز بھی مسجد دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے اہلسنت عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcen78pvjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ