تاریخ شائع کریں2025 18 March گھنٹہ 14:10
خبر کا کوڈ : 671113

یمنی مجاہدین کے حملے کے بعد امریکی بحری بیڑا فرار کرگیا

یمنی مسلح افواج کی مزاحمت کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا پسپائی اختیار کرتے ہوئے 1300 کلومیٹر دور شمالی بحیرہ احمر کی طرف فرار کرگیا۔
یمنی مجاہدین کے حملے کے بعد امریکی بحری بیڑا فرار کرگیا
یمنی فوج کے مسلسل حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بحیرہ احمر کے شمال میں عقب نشینی پر مجبور ہوگیا ہے۔

یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے۔

یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے شمال میں تعیینات امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہیری ٹرومین پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تیسرا حملہ ہے جس کے بعد امریکی جنگی جہاز پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا۔

یمنی مسلح افواج نے خبردار کیا کہ امریکی حملوں کا تسلسل بین الاقوامی بحری نقل و حمل پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

دراین اثناء انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام راہ خدا میں جہاد کے راستے پر ثابت قدم ہیں اور کبھی دشمنوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ یمنی عوام انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اسرائیل کو امریکی سرپرستی میں جارحیت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

الحوثی نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کی مزاحمت کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا پسپائی اختیار کرتے ہوئے 1300 کلومیٹر دور شمالی بحیرہ احمر کی طرف فرار کرگیا۔

انہوں نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن یمن پر اپنی جارحیت اور اسرائیلی مظالم کی حمایت جاری رکھے تو اسے مزید سخت جوابی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcizzaqpt1ayz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ