ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے لکھا کہ ٹرمپ نے یوکرین کا کاغذی امن، کینیڈا کے امریکہ کے ساتھ الحاق کا خواب، اور پانامہ نہر پر قبضے کا منصوبہ ادھورا چھوڑ کر ایک ایسے جوئے میں کود پڑے ہیں، جس کے انجام کا انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے۔
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے اپنے ذاتی پیج پر لکھا ہے کہ امریکی صدر نے خود کو امن پسند اور جنگ مخالف کے طور پر متعارف کرایا تھا، لیکن یمن کے خلاف اپنی پہلی ناجائز اور ظالمانہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ یوکرین کا کاغذی امن، کینیڈا کا امریکہ سے الحاق کا خواب اور پانامہ کینال پر قبضے کا منصوبہ ترک کر کے ایک نہ ختم ہونے والے جوئے میں کود پڑے ہیں۔
محسن رضائی نے زور دیا کہ خدا کے حکم سے یمن کے پا برہنہ، مزاحمت شعار مجاہدین امریکہ کے جدید اور ترقی یافتہ جہازوں کو تباہ کر دیں گے۔