تاریخ شائع کریں2025 18 March گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 671111

ایرانی جنگی طیاروں کی بروقت کارروائی/ امریکی ڈرون پسپا ہوگیا

سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی بھی اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی دشمن طیارے کو مار گرانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی۔
ایرانی جنگی طیاروں کی بروقت کارروائی/ امریکی ڈرون پسپا ہوگیا
ایرانی فضائی حدود کے نزدیک پرواز کرنے والا امریکی MQ-4C جاسوس ڈرون ایرانی جنگی جہازوں کی کاروائی کے بعد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

ایک امریکی جاسوس MQ-4C ڈرون ایرانی فضائی حدود کے قریب پرواز کررہا تھا، تاہم ایرانی جنگی طیاروں کی بروقت کارروائی کے بعد اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی MQ-4C ڈرون جیسے ہی ایرانی فضائی حدود کے قریب پہنچا، ایرانی F-14 جنگی طیارے اور نگرانی کرنے والے ڈرونز فوری طور پر حرکت میں آئے، جس کے بعد امریکی ڈرون کو علاقے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

ایرانی فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی فضائی دراندازی پر بروقت کارروائی کی جائے گی۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی بھی اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی دشمن طیارے کو مار گرانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgqq93qak9uq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ