تاریخ شائع کریں2025 26 March گھنٹہ 21:06
خبر کا کوڈ : 671763

ایران کسی بھی صورت میں ہم سے مذاکرات کرے

ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے شروع سے ہی متلون مزاجی کا ثبوت دیتے ہوئے غیر تعمیری رویہ اختیار کیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ہم سے مذاکرات کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے شروع سے ہی متلون مزاجی کا ثبوت دیتے ہوئے غیر تعمیری رویہ اختیار کیا ہے۔ مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ طاقت کے استعمال کی دھمکیاں معاملے کی پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ یمن کے حوثی فرار ہورہے ہیں۔ ہماری فورسز نے اس گروہ کے عناصر کو ختم کر دیا ہے۔ حوثیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے اور وہ امید کررہے تھے کہ ہمارے حملوں کا نشانہ نہیں بنیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjmvemtuqeaaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ