تاریخ شائع کریں2025 3 April گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 672423

روس کا ایران کے جوہری معاملے کے عسکری حل کے خلاف سخت انتباہ

روسی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ماسکو ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی بیرونی حملے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
روس کا ایران کے جوہری معاملے کے عسکری حل کے خلاف سخت انتباہ
روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے کے عسکری حل کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ماسکو ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی بیرونی حملے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے مخالفین کو تہران کے ساتھ اپنے اختلافات کو عسکری طاقت کے ذریعے حل کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ اس قسم کے عسکری اقدامات پورے خطے اور دنیا کے لیے سنگین اور وسیع تر نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔

روسی حکومت نے مغربی ممالک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

ماسکو نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے مطابق، ایران کو پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا مکمل حق ہے۔

واضح رہے کہ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے ملاقات کی تھی اور باہمی تعلقات سمیت جوہری پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdxx09syt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ