سپاہ نیوی کے جانباز سپاہی، پوری ہوشیاری اور دقت عمل کے ساتھ اس خطے سے باہر کے سبھی تجارتی اور فوجی بحری جہازوں اور کشتیوں کی نقل و حرکت اور ان کے غیر قانونی اقدامات پر نظر رکھتے ہیں اور پوری بالادستی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ ملاقات اردن اور شام کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاسوں کی مناسبت سے ہوئی ہے جو دونوں ممالک کی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر مبنی ہے۔