ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر لکھا: " مجرم صیہونی حکومت کو جنین پر حالیہ وحشیانہ حملے میں ایک نئي تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس سے بڑی شکست ، اس حکومت کے حامیوں کو ہوئي ہے۔ "
جنین شہر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر پر حالیہ حملے قابض حکومت کی مجاہدین تک پہنچنے اور انہیں تباہ کرنے میں ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین میں شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کی مذمت کی۔
اسی دوران جنین میونسپلٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے اس آپریشن میں شہر کے پانی اور سیوریج کے نیٹ ورک کو جان بوجھ کر تباہ کیا ہے اور عوامی سہولیات کو نقصان پہنچایا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے جنین سے قابض صیہونی فوج کی شرمناک پسپائی اور جنین میں مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد غزہ کی پٹی سے صیہونی بستیوں پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جنین سے صیہونیوں کی رسواکن پسپائی پر ردعمل جاری کیا۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا: ہم جنین کیمپ کی فتح اور کامیابی اور صیہونی دشمن فوج کے خلاف اس کی مزاحمت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایک بار پھر جنین کیمپ نے قابض فوج کو شکست دی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "صفا" نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 50 صہیونی رینجرز اور سنائپرز نے جنین کی ایک عمارت میں گھات لگا کر حملہ کیا، جہاں ان کے چھپنے کی جگہ کا انکشاف ہوا اور وہ اب مزاحمتی جنگجوؤں میں گھرے ہوئے ہیں۔
عراق کی حکومت اور عوام صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ گھنٹوں کے دوران جنین شہر اور اس کے کیمپ میں ہونے والے جرائم کے تسلسل کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 10 نہتے فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے۔
صیہونی حکومت کی قابض فوج کی طرف سے جنین شہر اور کیمپ میں فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے لیے فوری طور پر عالمی اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
المسیرہ نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے اریحا میں واقع "عقبات جبر" کیمپ پر حملہ کیا اور جنین میں فلسطینی کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر دو راکٹ فائر کیے جس سے اس کیمپ کے متعدد مکین زخمی ہوئے۔
منگل کے روز اسی وقت جب صیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے جنین پر حملہ کیا، کچھ صیہونی فوجیوں کی اس حکومت کی فوج کا مذاق اڑانے اور فلسطینی جنگجوؤں کے خلاف ان کی شکست کی خواہش کی ویڈیو شائع ہوئی۔
شائع ہونے والی ویڈیوز میں بتایا گیا ہے کہ جنین میں مسلح مزاحمت میں اضافے اور متعدد صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹر جنین کیمپ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
جمعرات کی شام جنین کے جنوب مغرب میں ایک گاؤں پر صیہونی حکومت کے حملے اور دیہاتیوں اور ان کے گھروں پر آنسو گیس کے گولے داغنے کے دوران ان میں سے بعض کا دم گھٹ گیا۔
بعض مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز نے زبدہ گاؤں اور "محمد راغب عمارنه " نامی رہائشی کے گھر اور دکان پر چھاپہ مارا اور گاؤں کو فوجی چوکی میں تبدیل کر دیا اور اس کی کیمرے کی ...