حضرت زہرائے مرضیہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر قم المقدسہ میں مراجع تقلید کی رہائش گاہ پر حوزہ علمیہ قم کے طلباء کی موجودگی میں پروقار جشن منایا گیا اور عمامہ گزاری کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ ایک موقع ہے کہ ہم اندازہ لگائیں کہ ہم خواتین کے اصل مقام سے کس قدر دور ہیں اور آئندہ سال جشن ولادت کے موقع پہ منظم انداز میں اس خلاء کو پُر کرنے کے لیے بنیادی طور پر کیا قدم اٹھائیں گے۔
حضرت فاطمہ زہرا (س) انسانیت بالخصوص خواتین کے لیے ایک عظیم نمونہ ہیں۔ وہ تربیتی، سیاسی اور سماجی پہلوؤں، حق کا دفاع کرنے اور عالمانہ اور ماہرانہ انداز میں حق کی صحیح تشریح کرنے میں سرآمد عالم ہیں۔
حضرت رسالت مآب (ص) نے انسانی معاشرہ میں عورت کے اہم مرتبے اور اس کے اعلیٰ مقام اور ان بے شمار خوبیوں اور اچھائیوں کی طرف اشارہ کیا جسے خالق کے ہاتھوں نے اس انوکھی مخلوق کے وجود میں رکھی ہیں، قرآن کریم کی آیات نے خواتین کے بلند مقام و مرتبے کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔
ان خیالات کا اظہار رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز حضرت زہرا کی یوم پیدائش اور ماؤں کے قومی دن کے موقع پر بعض ایرانی خواتین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔