اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی تل ابیب کے مظاہرے میں تقریباً 150,000 افراد نے شرکت کی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے سامنے بھی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے نیتن یاہو کے گھر کی طرف جانے والی سڑک کو بند کر دیا۔
حکومت فرانس کی شدید مخالفت کے باوجود ہزاروں افراد ایک بار پھر پیرس کی سڑکوں پر اتر آئے اور سن 2016 میں پولیس کی بربریت کا نشانہ بنے والے 24 سالہ سیاہ فام نوجوان کی یاد میں ہونے والے سالانہ احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ریڈیو "انفو فرانس" نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ فرانس کے جنوب مشرق میں واقع شہر گرینوبل میں احتجاجی مظاہروں کے شرکا کے خلاف پہلے عدالتی احکامات جاری کیے گئے اور اسی بنیاد پر تین افراد کو تین سے چار ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔