تاریخ شائع کریں2020 3 July گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 468012

امریکہ نے ایرانی عوام کو بے حد معاشی نقصان پہنچایا ہے، سید محمد علی حسینی

اقوام متحدہ کو ایرانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کے لئے امریکہ کو جوابدہ اور مجرم قرار دینا چاہئے۔ سید محمد علی حسینی
امریکہ نے ایرانی عوام کو بے حد معاشی نقصان پہنچایا ہے، سید محمد علی حسینی
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو عملی جامہ پہنانے میں امریکہ کی تخریب کاری اور سلامتی کونسل کے دیگر ممبروں پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کیلیے دباؤ ڈالنا بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق یہ بات سید محمد علی حسینی نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھی اور انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایرانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کے لئے امریکہ کو جوابدہ اور مجرم قرار دینا چاہئے۔

حسینی نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے اقدام کو یکطرفہ قراردیتے ہوئے کہا کہ قرارداد 2231 پر امریکہ کی واضح تخریب کاری ہے اور بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے جس کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے سنجیدہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ امریکہ نے ایرانی عوام کو بے حد معاشی اور غیر معاشی نقصان پہنچایا ہے جس کو قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ بعض یورپی ممالک ایران  اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین اچھے باہمی تعاون کے باوجود دعوے کرتے ہیں کہ ایران اس تنظیم کے ساتھ تعاون نہیں کرتا ہے جبکہ ان ممالک کے مابین عمل سے کہیں زیادہ بیان بازی دیکھتے ہیں اور یہ دوہری نقطہ نظر بہت ہی غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران بدستور اپنے وعدوں پر قائم ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 15 رپورٹوں نے اس کی تصدیق کی ہے اور ہم عالمی برادری بالخصوص جوہری معاہدے کے دستخط کنندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کا احترام کریں۔
https://taghribnews.com/vdca6anyu49niw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ