تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 15:01
خبر کا کوڈ : 495670

دین مرد حضرات سے مختص نہیں ہے

حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ خواہران کے ایک پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پر ایک پیغام کہا کہ اب معاشرے میں جو خطرہ خواتین کو لاحق ہے وہ اس خطرے سے زیادہ اہم ہے جو مرد ، نوجوانوں اور جوانوں کو لاحق ہے ،ہم جانتے ہیں کہ خواتین کو خواتین ہی کی زبان بہتر سمجھ آتی ہے۔ ان شاء اللہ خواتین کو زبان اور قلم کے دو ہتھیاروں سے لیس کریں تاکہ بہترین مبلغ اور خطیب بن سکیں
دین مرد حضرات سے مختص نہیں ہے
حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ خواہران کے ایک پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پر ایک پیغام کہا کہ اب معاشرے میں جو خطرہ خواتین کو لاحق ہے وہ اس خطرے سے زیادہ اہم ہے جو مردوں، نوجوانوں اور جوانوں کو لاحق ہے ،ہم جانتے ہیں کہ خواتین کو خواتین ہی کی زبان بہتر سمجھ آتی ہے۔ ان شاء اللہ خواتین کو زبان اور قلم کے دو ہتھیاروں سے لیس کریں تاکہ بہترین مبلغ اور خطیب بن سکیں۔

مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ خواہران کے ایک پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پر ایک پیغام بھیجا ہے جسکا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہمارے اوپر خدا کی عطا کردہ عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت انقلاب اسلامی ہے، انقلاب کی اس عظیم نعمت کے زیر سایہ اور بھی بہت ساری نعمتیں مہیا ہو گئیں اور ان نعمتوں میں سے ایک نعمت ہماری خواتین اور خواہران کے حصول علم ہے۔

انقلاب اسلامی سے پہلے کے حوزہ ہائے علمیہ مرد حضرات، نوجوان اور جوانوں سے مختص تھے لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) کے فرمان کے مطابق خواہران کیلئے اگر چہ محدود پیمانے پر حوزہ علمیہ وجود میں آیا،لیکن قرآن کریم کی اس آیت کریمہ «کَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ أَصْلُها ثابِتٌ وَ فَرْعُها فِی السَّماءِ، تُؤْتِی أُکُلَها کُلَّ حِینٍ بِإِذْنِ رَبِّها» کے مطابق یہ سلسلہ بدستور جاری رہا۔یہ بات قابل توجہ ہے کہ ایسا درخت جو سارا سال پھل دے، کم ہے لیکن یہ درخت سارا سال پھل دیتا ہے۔ الحمدللہ امام خمینی(رح) کے ایک اشارے پر اس عظیم کام کی بنیاد رکھی گئی اور ان شاء اللہ اس کی برکتیں زیادہ ہوں گی۔

ہمیں معلوم ہے کہ دین مرد حضرات سے مختص نہیں ہے بلکہ دین مردوں اور خواتین دونوں سے متعلق ہے اور قرآن کریم کی متعدد آیات میں اسلامی معاشرے کے اندر خواتین کے مقام کو بیان کیا گیا ہے۔ جب ہم اسلام کی ترقی اور پیشرفت اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف حضرت فاطمہ زہرا(س) اور حضرت زینب کبریٰ (س) کے بیانات اور تقاریر سمیت ان کے کردار کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں خواتین کا ایک اہم مقام ہے۔

انقلاب اسلامی سے پہلے بہت ہی محدود پیمانے پر کام ہوتا تھا لیکن انقلاب اسلامی کے بعد مختلف سرگرمیوں میں قابل دید اضافہ ہوا اور اب ہم حوزہ ہائے علمیہ خواہران سے متعلق 42 پروجیکٹس کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔خداوند برکت عطا فرمائے الحمدللہ ہمارے پاس ایسے مخیر حضرات موجودہ ہیں جو الہی کاموں میں دل کھول کر حصہ لیتے ہیں۔

اب معاشرے میں جو خطرہ خواتین کو لاحق ہے وہ اس خطرے سے زیادہ اہم ہے جو مرد ، نوجوانوں اور جوانوں کو لاحق ہے ،ہم جانتے ہیں کہ خواتین کو خواتین ہی کی زبان بہتر سمجھ آتی ہے۔ ان شاء اللہ خواتین کو زبان اور قلم کے دو ہتھیاروں سے لیس کریں تاکہ بہترین مبلغ اور خطیب بن سکیں۔

عالم اگر خاموش رہے تو یہ علم کے ساتھ ناانصافی ہے،علماءقلم اور زبان کے ذریعے اپنے علم کو دوسروں تک پہنچائیں۔

مجھے امید ہے کہ آپ اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ دوسرے اسلامی ممالک میں بھی ان حوزات کے برانچ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ انڈونیشیا ان ممالک میں شامل ہے جہاں کبھی لشکر اسلام نہیں پہنچا ، کچھ تاجر حضرات وہاں گئے اور اپنے اعمال و رفتار کے ساتھ دین کی تبلیغ کی جبکہ وہ نہ مبلغ تھے ، نہ عالم تھے اور نہ ہی خطیب تھے لیکن انہوں نے اپنے عمل سے تبلیغ کی۔

آپ ان ممالک میں دینی مدارس قائم کریں ، نمائندے بھیج دیں ، اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس کیلئے سرحدوں کی قید نہیں ہے اور آج دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اسلام سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہے۔

یہاں ، اس بات کی طرف توجہ مبذول کرانا ضروری سمجھتا ہوں کہ علمی ، درسی اور اخلاقی امور کو بطور احسن پڑھایا جانا چاہئے ، تاکہ خواہران علم اور اخلاقیات کے دو پروں سے پرواز کر سکیں۔

خداوند دینی امور میں کوشاں آپ جیسے لوگوں کی توفیق میں مزید اضافہ فرمائے اور ان امور میں مدد فراہم کرنے والے مخیر حضرات کے مال و دولت میں برکت عطا فرمائے اور نیک کاموں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ زحمت گوارا کرنے والے افراد کو خداوند اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته!
https://taghribnews.com/vdca0mnyw49noi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ