تاریخ شائع کریں2024 19 April گھنٹہ 10:21
خبر کا کوڈ : 632288

دیمونا پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے

انہوں نے صیہونی ذرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی خبروں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا پروپیگنڈہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی غرض سے کیا جارہا ہے۔  
دیمونا پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے صیہونی میڈیا کی جانب سے ایران کے تنبیہی حملے میں دیمونا پاور پلانٹ کو نقصان پہنچانے کی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف کا کہنا ہے کہ دیمونا پاور پلانٹ حالیہ کارروائی کے اہداف میں شامل نہیں تھا۔

انہوں نے صیہونی ذرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی خبروں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا پروپیگنڈہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی غرض سے کیا جارہا ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcivraqvt1apr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ