تاریخ شائع کریں2024 19 April گھنٹہ 14:54
خبر کا کوڈ : 632328

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر روس و چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر روس و چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب چین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔

چین کا ردعمل

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

ادھر مصر نے ایران اور اسرائیل کےدرمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہونگے۔
https://taghribnews.com/vdcdxx09jyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ