تاریخ شائع کریں2016 23 October گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 248674

تہران:صدرحسن روحانی کی وینزوئیلا کے صدر سے ملاقات

ایران اور وینزوئیلا کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور:ڈاکٹر حسن روحانی
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی ہفتے کی شام تہران میں وینزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات
تہران:صدرحسن روحانی کی وینزوئیلا کے صدر سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور لاطینی امریکا کے ملکوں منجملہ ایران اور وینزوئیلا کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کی شام تہران میں وینزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں لاطینی امریکا کے ممالک منجملہ وینزوئیلا کا خاص مقام ہے اور ان ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع ایران کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں دہشت گردی کے خطرے  اور دہشت گردی کے مقابلے کے لئے سبھی ملکوں کے تعاون  کی ضرورت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور جو ممالک دہشت گرد گروہوں کو ایک حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں یہ گروہ  ایک دن خود ان ہی کے لئے بلائے جان بن جائیں گے -

انہوں نے کہا کہ ایران تیل کی منڈی میں قیمتوں کے استحکام کے  لئے کئے جانےوالے ہراقدام اور تیل پیدا کرنےوالے ملکوں کے لئے منصفانہ حصہ داری کی حمایت کرتاہے - وینزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ایران  کے ساتھ سبھی میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہے - انہوں نے کہا کہ وینزوئیلا کی حکومت ایران کے ساتھ ہوئے سبھی معاہدوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں بھی پرعزم ہے
https://taghribnews.com/vdca0anuy49nyi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ