تاریخ شائع کریں2017 10 October گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 287969

شمالی کوریا کی امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کا جنگی ماسٹر پلان ہیک کرلیا
ہیک کی گئی دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،
شمالی کوریا کی امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی
شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں،

ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcai0nuo49nao1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ