تاریخ شائع کریں2017 2 March گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 261644

امریکی میزائل سسٹم کے خلاف جنوبی کوریا میں مظاہرے

امریکہ کا تھاڈ میزائل سسٹم انہیں سلامتی فراہم نہیں کرسکتا
دارالحکومت سیؤل سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں نے امریکی میزائل سسسٹم کے خلاف نعرے لگائے
امریکی میزائل سسٹم کے خلاف جنوبی کوریا میں مظاہرے
جنوبی کوریا میں امریکا کی جانب سے خطرناک میزائل سسٹم کی تنصیب کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو میزائل سسٹم کو یہاں سے منتقل کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔

دارالحکومت سیؤل سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں نے امریکی میزائل سسسٹم کے خلاف نعرے لگائے اور اس منصوبے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ کا تھاڈ میزائل سسٹم، جنوب مشرقی سیؤل میں واقع علاقے سیونگجو میں ایک گلف اسٹڈیم میں نصب کیا جائے گا اس خبر کے اعلان کے ساتھ ہی سیکڑوں افراد سیؤل اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اس فیصلے کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کا تھاڈ میزائل سسٹم انہیں سلامتی فراہم نہیں کرسکتا روس اور چین نے بھی جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سسٹم شمالی کوریا کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نصب کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0sqi02bqee8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ