تاریخ شائع کریں2016 18 December گھنٹہ 14:37
خبر کا کوڈ : 254265

تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب

تقریب میں ایسی شخصیات کو انعامات اور تحائف سے نوازا گیا کہ جنہوں نے عالم اسلام میں مختلف فرقوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کے لئے عملی اقدا
تیسویں عالمی وحدت اسلام کانفرنس کی اختتامی تقریب ہفتہ کی شام قومی ذرائع ابلاغ کے ادارے کے بین الاقوامی سیمینار ہال میں منعقد ہوئی ۔
تیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب
تیسویں عالمی وحدت اسلام کانفرنس کی اختتامی تقریب ہفتہ کی شام قومی ذرائع ابلاغ کے ادارے کے بین الاقوامی سیمینار ہال میں منعقد ہوئی ۔

خبر رساں ایجنسی تقریب (تنا) کی رپورٹ کے مطابق، اس تقریب کا آغاز عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ اراکی ، شام کے مفتی اعظم شیخ بدر الدین حسون، اور حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سمیت دنیائے اسلام کی دیگر نامور شخصیات کی شرکت سے ہوا۔

اس تقریب میں ایسی شخصیات کو انعامات اور تحائف سے نوازا گیا کہ جنہوں نے عالم اسلام میں مختلف فرقوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کے لئے عملی اقدامات انجام دیئے ہیں۔

کانفرنس میں مصر کے محترم صافیناز کاظم، ایران کی محترمہ زہرا مصطفوی، تیونس کے شیخ عثمان بطیخ، آیت اللہ محمد ابراہیم جناتی اور محترم جناب محمد رضا اسلاملو کو قریب کرنے والی اعلی شخصیتوں کے عنوان سے متعارف کرایا گیا۔

اس اختتامی تقریب میں،پہلے وحدت اسلامی فلم فیسٹیول میں کامیاب ہونے والے فنکاروں اور ہنرمندوں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

اس فیسٹیول کے سیکریٹری ہاشم میزا خان نے فلم وحدت فیسٹیول کے انعقاد کے طریقہ کار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے اس فیسٹیول کے انعقاد کی حمایت کا شکریہ ادا کیا؛ انھوں نے ایران اور دنیا کے ۳۷ ممالک کے آثار پیش کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ فیسٹیول اپنے مورد نظر اہداف تک دسترستی حاصل کرلے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdcd9o0xkyt0kx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ