تاریخ شائع کریں2017 16 February گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 260330

سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال

سعودی عرب:بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں
سعودی عرب میں طوفانی بارشوں اورآسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق
سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔


عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 


سعودی عرب کے مختلف علاقوں الشرقیہ، نجران، جازان، عسیر، باحہ، خمیس، مشیط، مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے اورانتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بغیرضرورت گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


محکمہ شہری دفاع کے مطابق عسیر ریجن میں بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں، سیلاب میں پھنسے 283 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsz0xzyt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ