تاریخ شائع کریں2017 18 October گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 289411

لندن: ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ

بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا مشکل ہے، اینڈریو پارکر
رواں سال برطانیہ میں 5 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جس کے باعث خفیہ ایجنسی کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں،سربراہ اینڈریو پارکر
لندن: ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں دیکھے جن کا برطانیہ کو اب سامنا ہے، انفرادی حیثیت میں دہشت گروں کی کاروائیوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جن کو روکنا مشکل ہے۔

ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے، رواں سال برطانیہ میں 5 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جس کے باعث خفیہ ایجنسی کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران برطانیہ میں دہشت گردی کے 20 بڑے منصوبے ناکام بنائے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcezo8wzjh8vei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ