تاریخ شائع کریں2016 24 November گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 251873

آیت اللہ اراکی کا آیت اللہ موسوی اردبیلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ موسوی اردبیلی کے انتقال پر اپنے ایک پیغام کے زریعے تعزیت پیش کی ہے۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

انالله و انا الیه راجعون
دنیائے تشیع کے عظیم مرجع تقلید آیت اللی موسوی اردبیلی کے عروج ملکوتی کی خبر نے انکے دوستوں اور عقیدت مندوں کے دلوں کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس شجاع عالم دین کی پوری بابرکت عمر انقلاب کی راہ میں بہترین اور موثر انداز میں خدمت کرتے ہوئے گذری اور اس عظیم شخصیت کا انقلابی اور جدوجہد پر مشتمل ماضی اسلامی انقلاب کے اعلیٰ اہداف کے حصول کے لئے عالمانہ جدوجہد کا غماز ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ زمانہ جدوجہد میں امام خمینی رح کے وفادار ساتھی اور انقلاب اور مقام معظم رہبری کے قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے تھے اور اس راہ میں کسی قسم کی جدوجہد سے دریغ نہیں کرتے تھے۔
میں حضرت بقیہ اللہ و ارواحنا فداہ اور مقام معظم رہبری مدظلہ العالی، عظیم مراجع تقلید، مرحوم کے ساتھیوں اور انکے شاگردوں خاص طور پر انکے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ رب العزت میں ان عظیم مرجع شریف کے علو درجات اور انکے پسماندگان کو بے انتہا صبر اور اجر کی دعا کرتا ہوں۔

محسن اراکی
سیکریٹری جنرل
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی
https://taghribnews.com/vdcfeyd0mw6dtca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ