تاریخ شائع کریں2017 10 March گھنٹہ 08:29
خبر کا کوڈ : 262330
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

دشمن کا اصل ہدف ایرانی عوام میں اسلامی نظام سے مایوسی پیدا کرنا ہے

عالمی استکبار و استبداد کے خلاف جد وجہد اور اہل ایمان پر اہل کفر کی برتری پسندی کا مقابلہ اسلامی نظام کے اہم اور بنیادی اصولوں میں سے ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ عالمی استکبار و استبداد کے خلاف جد وجہد اور اہل ایمان پر اہل کفر کی برتری پسندی کا مقابلہ اسلامی نظام کے اہم اور بنیادی اصولوں میں سے ہے
دشمن کا اصل ہدف ایرانی عوام میں اسلامی نظام سے مایوسی پیدا کرنا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ عالمی استکبار و استبداد کے خلاف جد وجہد اور اہل ایمان پر اہل کفر کی برتری پسندی کا مقابلہ اسلامی نظام کے اہم اور بنیادی اصولوں میں سے ہے

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کے روز فقہا کی کونسل یعنی مجلس خبرگان کے سربراہ و اراکین سے اپنے خطاب میں اس کونسل کو اپنی نوعیت کی بالکل الگ، مثالی، انتہائی اہم اور ملک کے حال و مستقبل کے لئے اثرانداز قرار دیا۔

آپ نے اغیار سے وابستگی سے ملک کو بچانے اور بڑی طاقتوں کی جانب سے غلط استفادہ کئے جانے کا راستہ بند کئے جانے کو ایران میں حقیقی اسلام پر بتدریج عمل درآمد ہونے کے نتائج سے تعبیر کیا اور ایران سے عالمی منھ زوروں  کے محاذ کی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران سے امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی شدید اور عملی طور پر انجام پارہی ہے  البتہ بعض دیگر ممالک اپنے مفادات کی بنا پر زبان و عمل سے اس دشمنی کا اس طرح سے اظہار نہیں کرتے۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سخت اقتصادی دباؤ اور ثقافتی میدان میں خاموش وسیع یلغار کو دشمنوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور منصوبوں کے اہم محور سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کا اصل ہدف، ایرانی عوام میں اسلامی نظام سے مایوسی پیدا کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں انتخابات کے تعلق سے امریکہ کی حالیہ تنقید کے بارے میں بھی فرمایا کہ امریکی، جو علاقے میں ناپاک ترین اور انتہائی انسان دشمن حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں اور اپنے حالیہ انتخابات میں جنھوں نے بڑی بدعنوانی کا مظاہرہ کیا ہے وہ، ایرانی قوم کے انتخابات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے پوری دنیا اور خاص طور سے مغربی ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وسیع اور اسٹریٹیجک اثرو رسوخ کو حالیہ چار عشروں کی اہم ترین ترقی و پیشرفت کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا کہ   اسلامی نظام  کے لۓ قوموں کی حمایت و طرفداری اور ایران کے روز بروز بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ سے امریکی حکام  چراغ پا ہیں-

قابل ذکر ہے کہ فقہا کی کونسل مجلس خبرگان کے سربراہ اور اراکین نے اپنے پانچویں دور کے دوسرے اجلاس کے اختتام پر جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
https://taghribnews.com/vdcfm0d0xw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ