تاریخ شائع کریں2017 21 February گھنٹہ 17:14
خبر کا کوڈ : 260874

آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ،

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک
مسافر طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،حکام
آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ،
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق میلبورن کے اسنڈون ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شاپنگ سنٹر پر گر گیا، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا شاپنگ سینٹر میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcguz9xtak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ