تاریخ شائع کریں2017 20 January گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 257599

سینیگال کی فوج گیمبیا میں داخل ہو گیئ

تقریبِ حلف برداری کے دوران انھوں نے گیمبیا کی فوج کو حکم دیا کہ وہ اپنی بیرکوں ہیں میں رہے
فوج کے سینیگال میں داخلے سے تھوڑی ہی دیر قبل بارو نے سینیگال میں واقع گیمبیا کے سفارت خانے میں عہدۂ صدارت کا حلف اٹھا لیا تھا
سینیگال کی فوج گیمبیا میں داخل ہو گیئ
سینیگال کی فوج گیمبیا میں داخل ہو گیئ ہے ترجمان کے مطابق فوج کے سینیگال میں داخلے کا مقصد حالیہ صدارتی انتخابات کے فاتح آداما بارو کو ملک کے نئے صدر کی حیثیت سے اقتدار کی منتقلی یقینی بنانا ہے۔

فوج کے سینیگال میں داخلے سے تھوڑی ہی دیر قبل بارو نے سینیگال میں واقع گیمبیا کے سفارت خانے میں عہدۂ صدارت کا حلف اٹھا لیا تھا، انھیں بین الاقوامی طور پر گیمبیا کی صدارت کا مسحق سمجھا جا رہا ہے۔

تقریبِ حلف برداری کے دوران انھوں نے گیمبیا کی فوج کو حکم دیا کہ وہ اپنی بیرکوں ہیں میں رہے اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ جن فوجیوں کے پاس ہتھیار پائے گئے انھیں باغی تصور کیا جائے گا، لیکن گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جنھیں پارلیمان کی حمایت بھی حاصل ہے۔

سینیگالی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان کے فوجی دستے گیمبیا میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ ان کے پاس حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، دوسری جانب گیمبیا کی کل فوج صرف ڈھائی ہزار سپاہیوں پر مشتمل ہے اس لیے یہ تصور کرنا محال ہے کہ وہ سینیگال کا مقابلہ کر سکے۔
https://taghribnews.com/vdcgyu9xyak9nn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ