تاریخ شائع کریں2017 22 January گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 257808

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثہ،

آندھرا پردیش میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
زخمیوں میں بیشترکی حالت تشویشناک اور متعدد افراد ملبے تلے پھنسے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثہ،
حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدل پور سے بھوبنیشور جارہی تھی کہ وجے نگر میں کنیرو اسٹیشن کے قریب  حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں انجن کے علاوہ 2 سلیپرکوچز اور 1 اے سی کوچ سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور 100 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک اور بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہونے کے باعث امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور ریلوے کے پرانے نظام، گاڑیوں اور پٹڑیوں کی زبوں حالی کے باعث یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcjyae8ouqeioz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ