تاریخ شائع کریں2013 26 August گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 139075
پاکستان :

پاکستان کے بزرگ عالم دین مولانا سید حسین الاصغر انتقال کرگئے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مولانا حسین الاصغر کی میت کو انکے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا۔۔
پاکستان کے بزرگ عالم دین مولانا سید حسین الاصغر انتقال کرگئے

تقریب نیوز (تنا): پاکستان کے بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ نظارت کے رکن مولانا سید حسین الاصغر الحسینی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مولانا حسین الاصغر کی میت کو ان کے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی نماز جنازہ شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔ جس میں مذہبی، سیاسی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ 

واضح رہے کہ مولانا سید حسین الاصغر بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ نظارت کے رکن تھے، آپ ضلع ہنگو میں قائم مدرسہ زینبیہ (س) کے بانی بھی تھے۔

https://taghribnews.com/vdcefo8znjh8x7i.dqbj.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ